ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر سمندر میں طغیانی کے باعث کیٹی بندر اور کھارو چھان تحصیل کے 12 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر سمندر میں طغیانی کے باعث کیٹی بندر اور کھارو چھان تحصیل کے 12 سے زائد دیہات زیرآب آگئے ہیں جب کہ طغیانی کے باعث گھارو کریک کا حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا ہے جس کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گھارو شہر کے فٹبال اور کرکٹ گراؤنڈ سمیت درگاہ جمیل شاھ کے قبرستان بھی زیرآب آگئے ہیں جبکہ تیز ہواؤں اور طغیانی کے سبب سمندر کی سطح بلند ہونے سے پانی اطراف کے دیہات میں داخل ہوگیا ہے جس کہ باعث متاثرہ دیہات کے رہائشیوں کی املاک پانی میں ڈوب گئی ہیں اور وہ اس وقت بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں۔