تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سیلاب سے ملکی معیشت کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟

اسلام آباد: وزارت ماحولیات تبدیلی کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے  سیلاب سے ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینہ کئ مطابق 10 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

وزارت ماحولیات تبدیلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سیلابی ہنگامی صورتحال نویں ہفتے بھی جاری ہے، اور ملک کا 70 فیصد حصہ زیرآب ہے، پاکستان کے جنوبی حصوں میں کئی مقامات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث صحت سے متعلق خدشات بھی سامنے آرہے ہیں، دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب ہیں، سیلاب سے اب تک 1200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے ملک کے مختلف حصوں میں 5000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ 243 پل تباہ ہوگئے ہیں۔

سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہے اور 10 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے، سندھ کا 90 فیصد اور ملک کی کل فصلوں کا 45 فیصد حصہ زیر آب ہے، ابتدائی تخمینوں میں تقریباً 10ارب امریکی ڈالر کے نقصانات سامنے آئے ہیں، دنیا بھر سمیت پڑوسی ممالک سے انسانی بنیادوں پر امداد پہنچ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -