جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ایران میں شدید بارشوں سے سیلاب، 7افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے سبب 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صوبہ خراسان رضوی کے مشہد کے انقلاب چوک پر ایک کار میں پھنسے 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

صوبائی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خراسان رضوی میں منگل سے موسلادھار بارشیں شروع ہو گئی ہیں اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق انقلاب چوک پر امدادی کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔

افغانستان میں شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے

اس کے علاوہ ایک رہائشی عمارت گرنے سے ایک خاتون اور اس کے 4 بچے لقمہ اجل بن گئے، کم از کم 250 خاندانوں کو شہر اور قریبی گاؤں میں محفوظ مقامات پر پناہ دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں