اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ! اس سال بارشوں سے سیلاب آسکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :اربن پلانر محمد توحید نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اس سال بارشوں سےسیلاب آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مون سون سیزن یکم جولائی سے تیس ستمبر تک متوقع ہے اور محکمہ موسمیات نے کراچی میں اس سال شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس حوالے سے اربن پلانر محمد توحید کا کہنا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کا بوسیدہ نظام اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ شہر  کے 41 بڑے اور 510 چھوڑے نالوں میں صفائی نہ ہونے کی بنا پر اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں شہر بھر میں سیلاب اور تباہی کا خطرہ موجود ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سال 2020ء میں بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سےشہر کراچی کا نظام مکمل مفلوج ہوکررہ گیا تھا۔

محمد توحید نے کہا کہ شہر کے اکثر نالوں پر وقت کے ساتھ ساتھ تجاوزات قائم ہوتی چلی گیں جس کی بنا پر شہر سے برساتی پانی کی نکاسی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں