بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دادو اور لاڑکانہ کا سیہون شریف اور حیدرآباد سے زمینی رابطہ منقطع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حیدرآباد انڈس ہائی وے مکمل طور پر پانی کی زد میں آگیا دادو اور لاڑکانہ کا سیہون شریف اور حیدرآباد سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل کا سیلابی پانی سات یونین کونسلز کو ڈبو کر انڈس ہائی وے پر پہنچ گیا، جس کے باعث ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر چھوٹا پل بھی بہہ گیا۔

حیدرآباد انڈس ہائی وے مکمل طور پر پانی کی زد میں ہے، جس سے دادو اور لاڑکانہ کا سیہون شریف اورحیدرآباد سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

واہڑ سے سیہون ٹول پلازہ تک انڈس ہائی وے پر بھی پانی ہے، موٹروے اور سندھ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے سیہون ٹول پلازہ سے روڈ سیل کردیا۔

مزید پڑھیں :

انڈس ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، موٹروے پولیس کےمطابق دادو لاڑکانہ جانے والی ٹریفک کو آمری پل کی طرف موڑ دیا گیا ہے، گاڑیاں مورو سے دادو لاڑکانہ کی طرف جائیں۔

منچھرجھیل میں تین کٹ لگانے کے باوجود پانی سطح کم نہیں ہو رہی، زیروپوائنٹ پر بچاؤبند میں شگاف پڑگیا، جس کے باعث وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی گاؤں واہڑ میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

باغِ یوسف پرلگائے گئے کٹ سے سیکڑوں دیہات ڈوب گئے جبکہ دادو، میہڑ اور جوہی شہرکو شدید خطرہ برقرار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں