ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ریپونزیل کے آئیکونک کردار کے لیے فلورنس پگ مظبوط امیدوار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈزنی کی فلم ’ٹینگلڈ‘ کے لائیو ایکشن ورژن میں ریپونزیل کے آئیکونک کردار کے لیے فلورنس پگ مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی آیا کہ مشہور کامیڈی فلم پر کام کا آغاز ہوگیا ہے یا نہیں، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم میکر اوپن ہائیمر میں مرکزی کردار نبھانے والے اسٹار کو جاودئی لمبے بالوں والے شہزادے کے کردار میں لینا چاہتے ہیں۔

انڈسٹری کی اندرونی خبریں رکھنے والے ’ڈینیل آر پی کے‘ کے مطابق، ڈزنی ریپونزیل کے کردار کے لیےفلورنس پگ کو لینے کا خواہشمند ہے، تاہم ابھی تک پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر ’ٹینگلڈ‘ پر فلم بنائی بھی جا رہی ہے، تو یہ اپنے ابتدائی مراحل میں ہوگی کیوں کہ اداکاروں کی یونین ’ایس اے جی – اے ایف ٹی آر اے‘ کی جانب سے جاری ہڑتال کے سبب پروڈکشن کا کام رکا ہوا ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو اس کردار کے لیے کاسٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم یہ رپورٹس جعلی تھیں۔

جہاں تک فلم میں فلائن رائڈر کا مرکزی کردار ادا کرنے کا تعلق ہے تو ’ٹینگلڈ‘ کے مداحوں نے ہیری اسٹائلز اور ٹام ہالینڈ کے نام تجویز کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں