جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بچے کی لاش لاپتہ ہونے پر والدین نے اسپتال کے خلاف مقدمہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نومولود بچے کی لاش گم ہونے پر والدین نے اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کرکے 30 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے سینٹ جوزف اسپتال میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے نومولود بچے کی لاش گم ہوگئی۔

مقدمے کے مطابق کیتھرین اور ٹراوس ولسن کے ہاں 25 فروری کو جیکب ولسن نامی بچے نے جنم لیا جو تین روز بعد ہی دنیا سے رخصت ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی نعش مردہ خانے منتقل کردی جہاں سے والدین کو جسد خاکی لیکر بچے کی آخری رسومات ادا کرنی تھیں لیکن 11 مارچ کو اسپتال انتظامیہ نے کیتھرین ولسن کو فون کرکے کہا کہ ان کے بچے کی ڈیڈ باڈی گم ہوگئی ہے اور کہیں نہیں مل رہی۔

ٹراوس ولسن کا کہنا تھا کہ نومولود بیٹے کی موت اور پھر اس کی لاش کے گم ہونے میں نے جسمانی اور ذہنی تکلیف میں مبتلا کردیا ہے اور میرے اس نقصان کے بدلے اسپتال انتظامیہ کو مجھے 30 ہزار ڈالر ہرجانہ بھرنا ہوگا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس درد ناک لمحوں میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک بچے کی لاش ڈھونڈنے میں کام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں