اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

خوش قسمت امریکی نوجوان کی 45 کروڑ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی، یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان شین مسلر نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے۔

شین مسلر امریکہ کی لاٹری کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی رقم جیتنے والے بن گئے ہیں۔ امریکی نوجوان کا کہنا ہے کہ میگا میلیئنز کی قرعہ اندازی کے وقت اس کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جیت سکتا ہے۔

شین مسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ابھی صرف 20 سال کا ہوں اورمجھے امید ہے کہ اس رقم سے میں اپنی بہت سی خواہشات پوری کرسکوں گا اور اپنے گھر والوں کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کے کام کرسکوں گا۔

- Advertisement -

امریکی نوجوان نے لاٹری جیتنے والے ٹکٹ ٹیمپا سے 40 کلومیٹرشمال میں اپنے شہرپورٹ ریچی کے سیون – الیون سے کوئک پک آپشن کے ذریعے خریدا تھا، اس آپشن کے تحت کوئی بھی نمبر آسکتا تھا، شین مسلر کے لاٹری ٹکٹ کا نمبر 28، 30، 39، 59، اور 70 اور میگا بال 10 تھا۔

خیال رہے کہ 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم پاکستانی روپے میں 49 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔


کروڑوں ڈالرکی لاٹری جیتنے والی خاتون نےنوکری چھوڑدی


یاد رہے کہ گزشتہ سال 25 اگست 2017 کو امریکہ میں 53 سالہ خاتون نے 75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی پاور بال جیک پاٹ لاٹری جیت کر نوکری چھوڑ دی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں