تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا میں مسلمان رکن کانگریس کو دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

فلوریڈا: امریکا میں مسلمان رکن کانگریس کو قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے 39 سالہ جون کلیس نے وائس میل میں فلسطینی نژاد رشیدہ طیب سمیت تین ڈیموکریٹس ارکان کو قتل کی دھمکیاں دیں، ملزم نے صومالی نژاد مسلمان رکن الہان عمر کے خلاف بھی نسلی تعصب پر مبنی کلمات کہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم جون کلیس کو دھمکیاں دینے کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چند روز قبل الہان عمر کے خلاف صدر ٹرمپ بھی ایک غیرذمہ دارانہ ٹویٹ کرچکے ہیں جس کے بعد سے وہ خود کو خطرے میں محسوس کررہی ہیں اور انہیں دھمکیوں اور نفرت آإیز بیانات بھی موصول ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حامی نے کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کو ’مسلمان‘ ہونے کی بنیاد پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جسے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مسلمان امریکی خاتون رکن کانگریس ایلان عمرکوقتل کی دھمکیاں دینےوالاگرفتار

واضح رہے کہ نومبر 2018 میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات میں الہان امریکی تاریخ میں پہلی بارکانگریس کی رکن منتخب ہونے والی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔

الہان عمر نے ریاست منی سوٹا سے کامیابی حاصل کی تھی، انھوں نے 72 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں پیدا ہونے والی الہان 8 سال کی عمر میں خانہ جنگی کے بعد امریکا آئی تھیں، انھوں نے بین الاقوامی امور میں ڈگری حاصل کی اور سیاست میں حصہ لینا شروع کردیا اور دو ہزار سولہ کے انتخابات میں وہ مینسوٹا اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -