منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ٹیچر نے غصے میں 7 سالہ طالب علم کا دانت توٹ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست فلوریڈا کی ٹیچر نے 7 سالہ طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچے کا دانت ٹوٹ گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گریڈ فرسٹ کی 64 سالہ ٹیچر ریورا بیچ نے کلاس کے دوران 7 سالہ طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اُس کا سر دیوار پر بھی مارا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیچر نے بچے پر اتنا تشدد کیا کہ اُس کا ہونٹ پھٹ گیا اور سامنے کا دانت بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس نے طالب علم پر تشدد کرنے والی ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق ریورا بیچ فلوریڈا شہر میں واقع اسکول میں گزشتہ 12 سال سے پڑھا رہی ہیں، اس سے قبل بھی دیگر طالب علموں کے والدین کی جانب سے متعدد بار  اسکول انتظامیہ کو اُن کے خلاف شکایات موصول ہوتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سبق یاد نہ کرنے پر اسکول ٹیچر جلاد بن گیا ، پہلی کلاس کے طالب علم پر بدترین تشدد

ٹیچر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ ’طلبہ آپس میں ایک دوسرے کو دھکے دے رہے تھے جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا‘۔

پولیس نے مطابق کلاس کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج حاصل کرلی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی طالب علم اپنے دوستوں کے ساتھ باتیں کررہا تھا کہ اسی دوران ٹیچر نے اُسے غصے میں آکر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اُس کو بالوں سے پکڑ کر چہرے کو دیوار پر مارا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں