تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

"عجیب و غریب سمندری مخلوق” نے صارفین کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

فلوریڈا : امریکا کے ایک ساحل پر سمندر میں دیکھی گئی مخلوق سے متعلق اکثر لوگ حیرت میں مبتلا ہیں کہ یہ کسی ڈولفن کا بچہ ہے یا کوئی اور جانور، یہ سفید سا بچہ پانی میں تیرتا ہوا جارہا ہے، اس سفید بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ 

ویسے تو ڈولفنز اکثر فلوریڈا کے پانیوں میں پائی جاتی ہے لیکن اس بار دیکھائی دینے والی تین ڈولفنز میں سے ایک کی رنگت غیر معمولی تھی کیونکہ اس کی رنگت سفید تھی جسے کوئی معقول وجہ دی جاسکتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی سفید رنگت کی وجہ البینیزم بھی ہوسکتی ہے۔ البینزم ایک جینیاتی نقص ہے، میلانن ایک قدرتی مادہ ہے جو جسم میں موجود ہوتا ہے  اور اس کی کمی بالوں جلد اور آنکھوں کی رنگت پر  اثر انداز ہوتی ہے۔ البینیزم ہر دس ہزار ممالیہ جانوروں میں سے ایک میں ہوتا ہے۔ اس لیے اس اضطراب سے متاثرہ جانوروں کو البینو کہا جاتا ہے۔

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کیٹلن مکی نامی خاتون نے لکھا کہ یہ ہمارے مقامی وائلڈ لائف کی ایک ناقابل یقین فوٹیج ہے اور مزید کہا کہ یہ نایاب الابینو بے بی ڈولفن ہے۔ مکی کی اس مختصر ویڈیو کو پورے امریکہ کی نیوز ایجنسیوں اور میڈیا ہاؤسز نے بھی شیئر کیا ہے۔

اس سفید رنگ کے ڈولفن کے بچے کی نایاب ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ کیٹلن مکی کی پوسٹ میں لگائی گئی فوٹیج میں تین ڈولفنز نظر آرہی ہیں جس میں ایک بالغ اور دو بچے دکھائی دے رہے ہیں، جس میں سے ایک بچہ مکمل سفید رنگ کا ہے۔ یہ ڈولفنز امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر پانی میں تیراکی کررہی ہیں۔

کیٹلن مکی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم سمندری دیوار کے قریب ہی شکار کررہے تھے جب ہم نے یہ منظر دیکھا، اس سے قبل ہم نے ہر قسم کے ڈولفنز دیکھی ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں دیکھا تھا۔

یاد رہے کہ کچھ لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر  اس کشمشکش کا شکار تھے کہ آیا یہ کوئی عجیب و غریب قسم کی سمندری مخلوق ہے یا واقعی ڈولفن کا سفید بچہ ہے۔

علاوہ ازیں ماہرین کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ اس ویڈیو میں دیکھا جانے والا ڈولفن کا بچہ الببینو بے بی ہے یا نہیں؟ ڈبلیو ایف ایل اے کے مطابق ماہرین اس بات کا تعین کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں کہ آیا ڈولفن میں البینزم ہوتا ہے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -