اسلام آباد : آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں نظرثانی کی سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں گندم کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملکی طلب کےمطابق گندم درآمدکرنے اجازت سمیت پاسکو اور پنجاب کو اضافی گندم خریدنے کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں نظرثانی کی سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
وزیراعظم ریلیف پیکج کی مئی اورجون کیلئےمنظوری اور گلگت سے شندور روڈ کی تعمیر کیلئے اضافی رقم کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔