بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کر دیا فیا۔

تفصیلات کے مطابق آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی 10 کلو کی بوری 545 روپے کی ہوگئی۔ فلور ملز مالکان نے فائن آٹے کی 10 کلو کی بوری 560 روپے کی کر دی جبکہ چکی کے آٹے کی 10کلو بوری 620 روپے کی ہوگئی۔

گندم کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد فی کلو گندم کی قیمت 48 روپے تک پہنچ گئی۔آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ گندم مہنگا ہونا بتائی جا رہی ہے۔

آٹے کی قیمت کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر خوراک ہری رام نے بتایا تھا کہ 100 کلوگندم کے کراچی میں مارکیٹ پرائس جون 2019 میں 3475 روپے تھے، 100کلو گندم کی جون 2020 میں قیمت 4400 روپے سے4450 رہی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گندم کی نقل وحمل پر پابند عائد کر دی تھی۔انہوں نے وزرا کو ہدایت دی تھی کہ ہر صورت آٹے کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں