جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آٹا ملوں نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر فلار ملز اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے جس پر آٹا ملز نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر گزشتہ ہفتے پاکستان بھر کی آٹا ملوں نے ہڑتال کر رکھی تھی جس پر حکومت نے مذاکرات کا اعلان کیا تھا اور ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس معاملے پر حکومتی کمیٹی اور فلارز ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے اور ڈیڈ لاک برقرار رہنے پر ایک بار پھر پاکستان بھر کی آٹا ملوں نے ہڑتال پر جانے اور ملیں بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا تو 23 جولائی سے دوبارہ آٹا ملیں بند کر دیں گے۔

گزشتہ دنوں فلار ملز ایسوسی ایشن نے 10 روز کے لیے اپنی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ہڑتال کے باعث ملک کے کئی شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فلارملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا تھا کہ ٹیکس کے ظالمانہ اقدام سے کرپشن کا نیا دروازہ کھل جائے گا اور ایف بی آر کے ٹیکس کے نفاذ سے آٹے کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں