اشتہار

ملک میں سب سے مہنگا آٹا کہاں اور سستا کہاں فروخت ہو رہا ہے؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے کس شہر میں کن نرخوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان ان دنوں ریکارڈ مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اشیائے خور ونوش سمیت تمام بنیادی ضروریات کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ آٹا بھی اس وقت ملک کی تاریخ میں مہنگا ترین فروخت کیا جا رہا ہے تاہم اس کے نرخ ملک میں یکساں نہیں بلکہ ہر شہر کے نرخ الگ ہیں۔ اس حوالے سے ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔

ادارہ شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں سب سے مہنگا آٹا بلوچستان کے ضلع خضدار میں جب کہ سب سے کم قیمت میں پنجاب کے مختلف شہروں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 720 روپے تک پہنچ گئی۔ سب سے مہنگا آٹا بلوچستان کے ضلع خضدار میں مذکورہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2650 روپے اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یہی آٹا 2600 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں 20 کلو آٹا 2550، پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 2533 اور پشاور میں 2500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

لاڑکانہ اور ملتان میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے، سکھر میں 2380 روپے جب کہ حیدرآباد میں 1960 روپے میں دستیاب ہے۔

ملک میں سب سے سستا آٹا جن شہروں میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہ جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی کے علاوہ لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد ہیں۔ ان شہروں کے خوش نصیب شہریوں کو 20 کلو آٹا 1295 روپے میں دستیاب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں