لاہور : سینئروزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ "پنجاب میں آٹےکی قیمتیں7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، وزیراعظم کی پالیسیوں کی بدولت آٹا سستا ہوا ہے”۔
تفصیلات کے مطابق سینئروزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان سے سیکریٹری خوراک شہریارسلطان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات مین عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں آٹےکی قیمتیں7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، مختلف شہروں میں آٹےکاتھیلا مقررہ قیمت سے بھی کم میں دستیاب ہے۔
سینئروزیرخوراک کا کہنا تھا کہ پہلی بارجنوری میں قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھاجا رہا ہے، وزیراعظم کی پالیسیوں کی بدولت آٹاسستاہواہے اور وزیراعظم کابروقت گندم درآمدکرنےکافیصلہ درست ثابت ہوا۔
انھوں نے کہا جنوری میں قیمت بڑھانےکیلئےگندم وآٹاذخیرہ کرلیاجاتاہے، قیمتوں میں استحکام کیلئےمحکمہ خوراک ،ادارے مانیٹرنگ کر رہے ہیں، عوام کو معیاری اور سستی خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، آٹےکی قیمتوں میں کمی باعث اطمینان ہے،عوام کومزیدریلیف دیں گے۔
سیکرٹری خوراک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فلورملزکوگندم کی بر وقت سپلائی جاری ہے۔