ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارت میں آٹے کی قیمتوں نے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے بعد پڑوسی ملک بھارت میں بھی آٹا کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں۔

دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک بھارت میں ایک سال کے دوران آٹے کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔
صرف ماہِ جنوری میں آٹے کی قیمت میں دو بار اضافہ ہوا ہے جس سے عوام کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کھلا آٹا 38 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جب کہ پیکٹ میں ایک کلو آٹا 45 سے 55 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

آٹے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن گئی ہیں اور کئی ریاستوں میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے حکومت کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارت دنیا میں گندم پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں آٹے کی بے قابو قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ مرکزی حکومت یکم فروری سے 30 ملین ٹن گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں