ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

خوشخبری! آٹے کی قیمتیں کم کر دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے شہریوں کیلیے آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی جس کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی ریٹیل قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی سرکاری ایکس مل قیمت 92 روپے فی کلو ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 95 جبکہ ریٹیل قیمت 100 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ اسی طرح چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کے بعد 115 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں، ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 3 روپے فی کلو کمی کے بعد ایکس مل قیمت 88 اور ہول سیل قیمت 91 روپے فی کلو مقرر کی گئی، اس کی ریٹیل سطح پر قیمت 95 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

دوسری جانب کمشنر کراچی سید حسن علی نقوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے ہی رہے گی جبکہ 120 گرام تندوری نان کی قیمت 16 روپے مقرر کر دی گئی۔

کمشنر کراچی نے 140 سے 150 گرام تندوری نان کی قیمت 20 روپے جبکہ 180 گرام تندوری نان کی قیمت 25 روپے مقرر کر دی۔

رواں سال مارچ میں کراچی میں آٹا سستا فروخت کرنے پر بھی پابندی لگئی گئی تھی جبکہ کمشنر کراچی کی ٹیم نے جوڑیا بازار میں ایک دکاندار پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

ہول سیل گروسرز نے جرمانوں پر احتجاج کیا تھا اور ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز عبد الرؤف نے کہا تھا کہ کمشنر کی ٹیم نے سستا آٹا فروخت کرنے پر جرمانہ کیا، آٹے کی سرکاری قیمت 123 ہے ہم 115 میں فروخت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ رمضان کے مہینے میں بھی غریبوں کو سستا آٹا دینے پر جرمانہ کرنا ظلم ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں