اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آٹے کی قلت کا خدشہ، فلور ملز بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں آٹا کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا، فلور ملز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہےکہ 24 جون کو ملک بھر میں فلور ملز بند کر دیں ‏گے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن چوہدری محمد یوسف کے مطابق ملز بند کرنے کا فیصلہ ‏ٹرن اوور اور سیلز ٹیکس کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 2 روزہ ہڑتال کی جائے گی اور مطالبات نہ مانےگئےتو30 جون سے ‏ملز غیر معینہ مدت تک بند کریں گے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ چوکر پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا جو پہلے نہیں تھا جس کی وجہ ‏وہ ملز بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں