بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

ایک اور ایئرلائن نے اسلام آباد کیلیے پروازیں شروع کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فلائی دبئی نے اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کر دیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق افتتاحی پرواز ایف زی 353 دن ایک بجکر پانچ منٹ پر دبئی سے اسلام آباد پہنچی جس پر 153 مسافر سوار تھے۔

افتتاحی پرواز پہنچنے پر ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس نے واٹر سلوٹ پیش کیا۔

- Advertisement -

ائیرپورٹ انتظامیہ نے اس موقع پر مختصر عشائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا جس میں سی او او/ ایئرپورٹ منیجر سید آفتاب علی شاہ گیلانی اور وجے کمارن اویلی، ڈائریکٹر کمرشل آپریشنز فلائی دبئی موجود تھے۔

چیف سیکیورٹی آفیسر اے ایس ایف، فلائی دبئی کی سینئر انتظامیہ، جیریز ڈناٹا اور مینزیز آر اے ایس نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں پرواز ایف زی 354 ایک سو باسٹھ 162مسافروں کے ساتھ دن 2 بجکر 20 منٹ پر دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں