منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاکستان کی نجی ایئرلائن نے ایک اور روٹ پر پروازیں شروع کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کی نجی ایئرلائن نے ایک اور روٹ پر پروازیں شروع کر دیں۔

فلائی جناح نے دارالحکومت اسلام آباد سے مسقط کیلئے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے پہلی پرواز 177 سے زائد مسافروں کو لے کر مسقط روانہ ہو گئی۔

فلائی جناح کی پہلی پرواز روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں سی ای او فلائی جناح، ایئرپورٹ منیجر و دیگر نے شرکت کی۔

- Advertisement -

فلائی جناح کی اسلام آباد سے ہفتہ میں 2 پروازیں جمعہ اور اتوار کو مسقط روانہ ہوں گی۔

ترجمان نے کہا مسقط تک اپنے تیسرے بین الاقوامی روٹ متعارف کرانے اور ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر فلاح جناح کو فخر ہے، بین الاقوامی روٹ میں یہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ، متحدہ عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا۔ ترجمان نے کہا فلائی جناح اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ثابت قدم ہے۔

ترجمان کے مطابق فضائی بیڑے میں شامل 5 ایئر بس 320 طیاروں کے ذریعے فلائی جناح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں سے خدمات سر انجام دے رہی ہے، اس وقت کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ا

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں