اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اڑنے والی کار کی کامیاب پرواز، دنیا دنگ رہ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک سلوواکیہ میں تیار کی گئی اڑنے والی کار(فلائنگ کار) نے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ‘پرو ٹوٹائپ فلائنگ’ نامی اڑنے والی کار نے سلوواکیہ میں نیٹرا اور براٹیسلوا کے ہوائی اڈوں کے درمیان 35 منٹ طویل کامیاب پرواز کی۔ یہ کار بی ایم ڈبلیو اور ہائبرڈ ائرکرافٹ کے انجن پر مشتمل ہے اور حیران کن طور پر اس میں عام پٹرول پمپ کا ایندھن ڈال کر اڑیا جاسکتا ہے۔

فلائنگ کار کے تخلیق کار پروفیسر اسٹیفن کلین کا کہنا ہے کہ یہ 8 ہزار 200 فٹ بلندی پر پرواز کرسکتی ہے، پرو ٹوٹائپ فلائنگ میں 1 ہزار کلو میٹر(تقریباً 600) کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

completes test flight – The Tech Conflict Lab

Flying Car Completes Its First-Ever Inter-City Flight

انہوں نے بتایا کہ اڑنے والی کار نے اب تک 40 گھنٹے تک فضا میں رہنے کی آزمائش مکمل کی ہے، یہ صرف 2 منٹ 15 سکینڈ میں عام کار سے فلائنگ کار میں تبدیل ہوسکتی ہے، اس کی پنکھڑیاں کار کے پہلوؤں میں نصب ہیں۔

اڑنے والی کار سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ ہوا میں 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کار بہ یک وقت 2 افراد پر مشتمل دو سو کلو وزن اٹھائے گی۔

تاہم ڈرون ٹیکسی کے مقابلے میں اس فلائنگ کار کو اترنے کے لیے رن وے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اڑنے والی کاریں مستقبل میں مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائیں گی اور اس کی مارکیٹ ایک اعدادوشمار کے مطابق 2024 تک 1 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالر ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں