تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جہاز میں تبدیل ہونے والی کار کی اونچی اڑان

براٹیسلاوا: بر اعظم یورپ کے ملک سلوواکیہ میں ایک ایسی گاڑی تیار کی گئی ہے جو تین منٹ میں خود کو  ہوائی جہاز میں تبدیل کرسکتی ہے۔ اس نے حال ہی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کی جہاں اس نے 1500 فٹ کی اڑان بھری۔

سلوینک کمپنی نے کلین وژن کے نام سے یوٹیوب پر پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی کار رن وے کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے، رن وے پر رکتے ہی گاڑی کے پر نکلنا شروع ہوجاتے ہیں اور وہ فضا میں سفر شروع کردیتی ہے۔

یہ حیرت انگیز ایجاد اسٹیفن کلین نامی پروفیسر نے تیار کی ہے، یہ دو سیٹر ہے، جس کا مجموعی وزن 2425 پاؤنڈ (1099 کلوگرام ) ہے، اس کے علاوہ یہ تقریبا 440 پاؤنڈ یعنی دو سو کلو گرام اضافی بوجھ بھی اٹھاسکتی ہے، تاہم اس کے لئے خصوصی رن وے کی ضرورت ہوگی جوکہ 984 فٹ ہو تاکہ اس کی اڑان بھرنے اور اترنے میں مزید آسانی پیدا ہوسکے۔

بوئنگ کے مشہور ماہر ڈاکٹر برانکو سارہ نے ایئر کار کو بہترین خصوصیات کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ در حقیقت یہ ایجاد ہمارے تمام سفروں کے لئے بہترین حل ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ترکی میں ’فلائنگ کار‘ کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل

کمپنی اگلے چھ ماہ کے اندر اس پرواز کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے لئے بات چیت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ استنبول میں فلائنگ کار نے آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی تھی، ترک انجینئروں کی ڈیزائن کردہ پروٹو ٹائپ کار ’سیجیری‘ نے بھی پہلی اڑان 10 میٹر کی بلندی تک کی تھی، مستقبل میں اسمارٹ فلائنگ سسٹم کی کار سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑے گی۔

Comments

- Advertisement -