جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

خاتون کبوتر باز نے شوق کی بڑی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کبوتر بازی کا شوق انتہائی تیز رفتاری سے اوپر جا رہا ہے لیکن اس تیز رفتاری کے پیچھے صرف ایک طاقت ہے اور وہ ہے پیسہ۔ جس کے پاس جتنے زیادہ وسائل ہوتے ہیں اس کے شوق کو اتنا ہی اچھا اور جدید دور کے مطابق سمجھا جاتا ہے۔

کبوتر بازی ایک مہنگا کھیل ہے جس کے شوقین مہنگی اور نایاب نسلوں کے کبوتر پالتے ہیں اور بازیوں میں ایک دوسرے کے کبوتر پکڑنے کی کوشش بھی کرتے ہیں، ایسی ہی ایک خاتون کبوتر باز ہیں جو اپنے کبوتروں کو اولاد کی طرح سمجھتی اور ان کا خیال رکھتی ہیں۔

یوں تو کبوتر پالنے کے شوقین افراد جانتے ہیں کہ کبوتروں کو شاہانہ انداز میں پالنے میں کتنا خرچہ آتا ہے، برطانیہ میں ایک خاتون اپنے دو کبوتروں پر سالانہ 4ہزار برطانوی پاؤنڈ خرچ کرتی ہیں۔

مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے ان کبوتروں کو گود لیا ہے، ان کبوتروں کو غذائیت بخش مہنگے کھانےکھلائے جاتے ہیں، ان کے آرام کے لیے الگ کمرہ ہے اور کپڑوں کی الماری بھی موجود ہے، دونوں کے لیے نرم بستر ہیں اور سیر کے لیے بچوں جیسی گاڑی بھی خریدی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 23سالہ خاتون میگی کو دونوں کبوتر ان کے گھر کے پاس ملے تھے جنہیں وہ اپنے ساتھ لے آئیں، اس نے ان کو سیر کرانے کے لیے الگ سے اسٹرولر بھی لے رکھا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے کبوتر شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، ان کی سالگرہ کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی جاتی ہیں جس میں انہیں خوب تحفہ تحائف ملتے ہیں۔

برطانویہ میڈیا کے مطابق دونوں پرندوں کے لیے دو درجن سے زائد کپڑے بنائے گئے ہیں جن میں سے ایک کی قیمت 40 سے 50 ڈالر تک ہے۔ شام کو وہ کچھ دیر پرواز کرتے ہیں اور پھر میگی کے ساتھ بڑے ہی شاہانہ انداز میں باہر سیر کرنے کے لیے بھی جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں