تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث چل بسے

نئی دہلی : بھارتی ایتھلیٹ ملکھاسنگھ کورونا کے باعث چل بسے، وہ گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق اولمپمئن ملکھا سنگھ انتقال کر گئے ہیں ، 91 برس کے ملکھاسنگھ کورونا کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ملکھا سنگھ کے بیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملکھا سنگھ کا 19 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جس پر انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا ، تاہم طبیعت خرابی پر انھیں 3 جون کو پی جی آئی ایم آر کے کوویڈ ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ، جہاں کوویڈ کے ساتھ بہادری سے لڑائی کے بعد ملکھا سنگھ کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا، تاہم کوویڈ کے بعد کی پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یاد رہے کہ 5 روز قبل ہی ملکھا سنگھ کی اہلیہ اور بھارتی والی بال ٹیم کی سابق کپتان نرمل کور کورونا کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔

خیال رہے کہ ملکھا سنگھ کو ”دی فلائنگ سکھ “ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ سابق بھارتی کھلاڑی ہے ، انھوں نے پہلے بھارتی فوج اور پھر بھارت کی نمائندگی کی جبکہ کئی بین الاقوامی مقابلوں اور اولمپکس میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -