جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

اُڑنے والی زہریلی مکڑیوں سے متعلق حیران کن حقائق

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں مکڑیوں کی ہزاروں اقسام پائی جاتی ہیں، ان میں سے کچھ ایسی ہیں جو کم خطرناک ہیں جبکہ کچھ اتنی زہریلی ہیں جو انسان کی موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اڑنے والی جورو نامی زہریلی مکڑی حملہ آور نسل سے تعلق رکھتی ہے، اس کی ٹانگیں چار انچ لمبی ہوتی ہیں۔

ان مکڑیوں کی تعداد امریکا کی ریاستوں اور خاص طور پر جنوبی جارجیا میں تیزی سے بڑھ رہی ہے تاہم اب ان بڑی مکڑیوں کے نیویارک اور نیو جرسی میں بھی پائے جانے کے امکانات ہیں۔

- Advertisement -

 Spider

برائٹ سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ان مکڑیوں کی ٹانگیں چار انچ تک لمبی ہوتی ہیں، تاہم ان کا زہر انسانوں یا جانوروں کے لیے بہت زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

اگر آپ جورو مکڑی کی تلاش میں ہیں تو ان کے چمکدار پیلے اور سرمئی جسموں کو دیکھ کر ان کی پہچان کرسکتے ہیں، یہ جاپان، کوریا، تائیوان اور چین میں بھی پائی جاتی ہیں۔

کلیمسن یونیورسٹی کے محقق ڈیوڈ کوئیل کی گزشتہ سال کی گئی ایک تحقیق کے مطابق یہ مکڑیاں بہت تیزی سے امریکہ بھر میں پھیل رہی ہیں۔

flying spiders

اگرچہ جورو مکڑیاں انسانوں کے لیے زیادہ نقصان دہ تو نہیں ہیں لیکن زیادہ تر لوگ نہیں چاہیں گے کہ وہ ان گھر میں موجود ہوں۔

محقق ڈیوڈ کوئیل کا کہنا ہے کہ ان کے خاتمے کیلئے کیڑے مار ادویات کا استعمال بہتر نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ ادویات دیگر مخلوقات کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس مکڑی نے آپ کے گھر پر جالا بنا لیا ہے تو اسے مارنے کے بجائے بہت احتیاط سے کسی چھڑی یا جھاڑو کی مدد سے دوسری جگہ منتقل کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں