تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اڑنے والی ٹیکسیاں، سعودی عرب کا بڑا اقدام

ریاض: سعودی عرب نے ‘فلائی ٹیکسی’ بنانے والی جرمن ٹیکنالوجی کمپنی کو فنڈنگ کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی جانب سے لیلیم نامی اُس کمپنی کو فنڈنگ کی گئی ہے جو اڑنے والی ٹیکسی بنا رہی ہے۔ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو انسٹی ٹیوٹ نامی ادارے نے سرمایہ کاری کی۔

رپورٹ کے مطابق جرمن کمپنی، الیکٹرک وہیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ نامی جہاز نما ٹیکسی بنا رہی ہے جو ٹیک آف کرنے، ہوا میں اُڑنے اور لینڈ کرنے کے لیے برقی قوت کا استعمال کرے گی۔

بجلی سے اڑنے والی ٹیکسیاں(لیلیم جیٹ) مسافروں کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک بغیر ٹریفک میں پھنسے سفر کرنے کی سہولت فراہم کریں گی۔ جہاز نما ٹیکسی میں 250 کلو میٹر کا سفر طے کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

سات نشستوں پر مشتمل لیلیم جیٹ وہ پہلا نمونہ ہوگا جس کی پیداوار شروع کی جائے گی۔

ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی ٹیکسی کی رفتار 175 میل فی گھنٹہ ہوگی۔ سرمایہ کاری کرنے والے ادارے کے سی ای او ریچرڈ اتیئس نے کہا کہ اس منصوبے سے سفری دنیا میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -