کراچی: شہرقائد کے مصروف فلائی اوور کو ایک ماہ کےلیے بند کردیا جائے گا، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کے پی ٹی فلائی اوور قیوم آباد مرمتی کام کے باعث ایک ماہ کےلیے 26 اپریل سے 26 مئی تک بند رہےگا، ٹریفک کو کےپی ٹی پل کے نیچے سے کورنگی روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔
کراچی کی یہ اہم فلائی اوور کئی دنوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، جس کی وجہ سے اس پر سفر کرنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا تھا، اب حکام نے اس کیا مرمتی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کل سے کراچی میں کون کون سے راستے بند ہوں گے؟
اس سے قبل شہر میں پی ایس ایل 10 کے میچز کےلیے بھی ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا، حکام نے شہریوں کو ٹریفک پلان سے آگاہ کیا تھا تاکہ انھیں پریشانی سے بچایا جاسکے۔
ٹریفک پلان کے مطابق ملینیم سے نیوٹاؤن اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر تک ہر قسم کی ہیوی و کمرشل ٹریفک کا داخلہ ممنوع تھا، شہریوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل مین روڈ یا سروس روڈ پر پارک کرنے سے منع کیا گیا تھا۔
کے پی ٹی فلائی اوور سے کورنگی کیلئے پروجیکٹ بنارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ