راولپنڈی : آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ میجر سید معیز شہید نے فرض کی ادائیگی کےدوران اپنی جان قربان کی ، ہم شہداء کے قرض دار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ آرمی چیف فیلڈمارشل عاصم منیر، وزیرداخلہ اور اعلیٰ فوجی حکام میجرسیدمعیز شہید کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ میجر سید معیز عباس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید نے بہادری قربانی اورحب الوطنی کی بلندروایات قائم کیں، پوری قوم لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور دفاع وطن کیلئے ان کی قربانی کوسلام پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں : شہید میجر معیز عباس کی نمازِ جنازہ ادا
آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ ہم شہدا کے قرض دار ہیں، شہدا کا خون قوم کے استحکام کی بنیاد ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجرمعیزسراروغہ میں خوارجیوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہید کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔