جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں عالمی مالیاتی اداروں اور بینک حکام سے اہم ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی اداروں اور بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ، جس میںإ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ، موڈیز کی ٹیم ، فلپ مورس انٹرنیشنل کےنائب صدر اور اسٹینڈرڈچارٹرڈ بینک کی ٹیم شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کےصدرماساتو کانڈا کی ملاقات ہوئی ، جس میں وفاقی وزیر نے ماساتوکانڈا کو معاشی کارکردگی سےآگاہ کیا اور صدر کو ایشیائی ترقیاتی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نےمنصوبہ جاتی عملدرآمدپرتبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری پارٹنر شپ اور بجٹ معاونت کو سراہتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے پانڈا بانڈ کے اجرا کیلئے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی اعلامیہ کی معاونت کی درخواست کرتے ہوئے کہا امید ظاہر کی کہ آئندہ بجٹ میں بھی بینک معاونت بھی میسر آئے گی۔

وزیرخزانہ کی موڈیز کی ٹیم سے ملاقات

وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی موڈیز کی ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں ٹیرف سے متعلق امور پر امریکی انتظامیہ سے گفتگو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیرخزانہ نے موڈیزکی ٹیم کو اصلاحاتی ایجنڈے اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری سمیت حکومت کے اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیشرفت سےآگاہ کیا۔

محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن ہے، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہورہی ہے ، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اورپرائمری بیلنس سرپلس ہیں، پاکستان میں ایکسچینج ریٹ مستحکم ہے۔

انھوں نے کہا کہ ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے جیسے مثبت اقتصادی اشاریوں پرروشنی ڈالی اور کہا محصولات کے نظام کو وسعت دینے کیلئے اصلاحات جاری رکھیں گے۔

وزیرخزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کی ملاقات

وزیرخزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کےنائب صدرکی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیرخزانہ نے پاکستان سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع پر بریفنگ دی۔

وزیرخزانہ نےپاکستان میں کمپنی کی دیرینہ سرمایہ کاری ،اس کے اقتصادی کردار کو سراہتے ہوئے ملک میں بہتری کیجانب گامزن کاروباری ماحول، ٹیکس اصلاحات پرروشنی ڈالی اور کہا اصلاحات کی بنیاد افرادی صلاحیت، نظام کی بہتری ،ٹیکنالوجی پر رکھی گئی ہے۔

تمباکو نوشی کی غیر قانونی پیداوار ،فروخت کی روک تھام کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جدید طریقہ کار کے ذریعے غیر قانونی تمباکو پیداوار کی روک تھام کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ کی اسٹینڈرڈچارٹرڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ کی اسٹینڈرڈچارٹرڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

محمداورنگزیب نےپاکستان کیلئے مالیاتی خلاپرکرنے میں مددپراسٹینڈرڈچارٹرڈ بینک کاشکریہ ادا کرتے ہوئے وفد کو میکرو اقتصادی صورتحال اورنجکاری پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ فچ کی جانب سے حال ہی میں پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی گئی ہے، اب بین الاقوامی سرمایہ کاری بازاروں میں واپسی کی خواہش رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ کی پاکستان بینک فنڈاسٹاف ایسوسی ایشن سے ملاقات

وفاقی وزیرخزانہ نے پاکستان بینک فنڈاسٹاف ایسوسی ایشن سے ملاقات میں ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ای ایف ایف کے تحت پہلے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ کیا، ریزی لینس اینڈسسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت نیا انتظام بھی طے کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی منظوری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سی پی ایف میں آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور حکومت ساختی اصلاحات کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں