اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں، معاشی اصلاحات سےہی ملک ترقی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کےایجنڈےپرعمل پیراہیں وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سےچھٹکارےکیلئےاصلاحات ناگزیرہیں، معاشی اصلاحات سےہی ملک ترقی کرے گا۔
انھوں نے بتایا کہ ایف بی آرنےرواں مالی سال کےپہلےماہ ہدف کامیابی سےحاصل کیا، اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سودمیں بھی کمی کی گئی ہے، پرائیویٹ سیکٹرکوملک کے لیے آگے آناہوگا، کرنسی مس میچ کی وجہ سےمعیشت کوبہت نقصان پہنچا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا آخری پروگرام بنانا ہے تو ہمیں اصلاحات کی طرف جاناہوگا، آگے بڑھنا ہی ہوگا ہمارے پاس گنجائش اب بہت کم ہے، معیشت میں کردارکےلیےنجی شعبےکی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے.
انھوں نے زور دیا کہ ہمیں ٹیکس اورریکوری سائیڈکومزیدمضبوط بناناہوگا، نجی شعبےکوفروغ دیاجارہاہےاقدامات کررہےہیں ، ملک میں میکرواکنامک استحکام آیاہے تاہم حکومت ایسےکاروبارمیں شامل نہیں ہوگی جونجی شعبہ کرتا ہے۔
معاشی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی وجہ سےعالمی سطح پر اعتماد بڑھا ہے، فچ نےپاکستان کی ریٹنگ کوبہترکیاہے،معیشت کیلئےاچھی خبریں آناشروع ہوگئی ہیں، بیرونی سرمایہ کاری حکومت کی بہترپالیسیوں کی وجہ سےآرہی ہے۔