منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اسرائیل سے انتقام ! ایران نے اقوام متحدہ کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کو واضح کردیا ہے کہ اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واضح کیا ہے کہ کہ اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے ایران کسی صورت دستبردار نہیں ہو گا۔

علی باقری نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے ایران کی قومی سلامتی پر حملہ کیا گیا اورعلاقائی استحکام کی خلاف ورزی بھی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو خطرے سے دو چار کیا ہے، اس صورت میں ایران اپنے حق دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور مجرم صیہونیوں کو متناسب سزا دی جائے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ امن و استحکام کیلئے عالمی برادری اسرائیل کیخلاف کھڑی ہو اورغزہ میں جرائم روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

گذشتہ روز ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا تھا کہ اسرائیل سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا طریقہ زیر غور ہے، ان کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

میجر جنرل محمد حسین باقری نے مزید کہا تھا کہ اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا، اسرائیل کے خلاف کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں