جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو نے روسی وزیرخارجہ سے ملاقات کی تفصیلات شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کرکےخوشی ہوئی۔

وزیرخارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں روسی ہم منصب سے ملاقات کی تصویر اور ہونے والی گفتگو کی تفصیلات شیئر کی۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائےخارجہ اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی روسی ہم منصب سے دوطرفہ باہمی دلچسپی ،علاقائی و بین الاقوامی امورپربات چیت ہوا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ملاقات میں فوڈ سیکورٹی، توانائی کےشعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ دونوں ممالک کے عوام میں روابط مزید گہرے کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر گفتگو ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں