تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

”عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ٹائیگر فورس بن جائے“

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ٹائیگر فورس بن کر اس کی سپورٹ کرے، عمران خان اب تحریک چلا رہے ہیں ”مجھے کیوں نہیں بچایا۔“

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ضد اور انا کی وجہ سے پاکستان کو عالمی سطح پر آئسولیٹ کیا، عمران خان نے خزانہ خالی چھوڑا ہے، اب عدلیہ پر بھی حملے کر رہے ہیں، عمران خان نے آئین پر حملہ کیا، وزیر اعظم کو ہٹانے کا طریقہ عدم اعتماد ہے، ہم نے عمران خان کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ اپنایا تھا، عدم اعتماد کو ناکام کرنے کے لیے بیل بول ٹیرمپنگ کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی پوری کوشش تھی ووٹنگ نہ ہو، عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے پارلیمان سے بھاگنے کی کوشش کی، اس میں ہمت نہیں تھی پارلیمان میں ہمارا مقابلہ کرسکے، عمران خان نے بھاگتے ہوئے نقصان کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف وائٹ ہاؤس نہیں بلکہ بلاول ہاؤس نے سازش کی ہے، ہم ملکی مفاد میں فیصلے لیں تو ان مسائل سے نکل سکتے ہیں، عمران خان نے جو نقصان پہنچایا ہمیں ان مسائل کا حل نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت اور پانی کا بحران چھوڑا ہے، ہم چین کے ساتھ مل کر مزید معیشت کی بحالی پر کام کرسکتے ہیں، عمران خان نے ہر جگہ ہمیں نقصان پہنچایا، عمران خان نے مودی کی جیت کو اچھا کہا تھا، عمران خان کہتا تھا مودی کی جیت  کشمیر کے مسائل حل کر سکتی ہے، مودی نے کشمیر پر حملہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان امریکا کے فون کا انتظار کرتا رہا، امریکا سے فون نہ آنے پر اپنا غصہ عوام پر نکالا، عمران خان باتیں زیادہ اور کام کم کرتے ہیں، عمران خان نے جو خط روس کو لکھا تھا کیا اس کا جواب آیا؟ عمران خان نے اپنی اناکی بنیاد پر خارجہ پالیسی کو چلایا، عمران خان نے خود پاکستان کو بھکاری بنایا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی بھیک مانگنا تھی، پاکستان کے عوام کو بتانا چاہتا ہوں میں بھیک نہیں مانگوں گا۔

Comments

- Advertisement -