اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور چینی وزیر خارجہ چن گینگ کے درمیان ملاقات میں پاک چین تعلقات اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزیرخارجہ چن گینگ پاکستانی دفترخارجہ پہنچے ، جہاں بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر :وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھی۔
جس کے بعد پاکستان اور چینی وزرائےخارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک چین تعلقات اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گذشتہ روز چینی وزیرخارجہ چن گینگ گواسےپاکستان پہنچے تھے ، چینی وزیرخارجہ پاک چین اسٹرٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے ، چوتھے مذاکراتی دور کی صدارت بلاول بھٹو اور چینی وزیرخارجہ کریں گے۔
جس میں پاکستان اور چین کےدرمیان اسٹریٹجک کوآپریٹوشراکت داری کی توثیق ہوگی جبکہ کثیرالجہتی تعاون کےلیےروڈ میپ ، علاقائی اورعالمی منظرنامے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، جس کے بعد وزیرخارجہ بلاول بھٹو چینی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
اس کے علاوہ چینی وزیرخارجہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گے ، اسٹرٹیجک مذاکرات کاتیسرادورجولائی2021میں چین کےشہرچینگڈومیں ہوا تھا۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے شہر گووا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔
اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے چین سمیت مختلف ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کیں تھیں۔