تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کل 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے

اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کل دو روزہ دورے پر چین جائیں گے، جہاں چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع مشاورت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو 21 مئی کو چین کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے، بلاول بھٹو چینی ہم منصب وانگ ژی کی دعوت پر چین کا دورہ کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ حکام وفد کا حصہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیرخارجہ چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع مشاورت کریں گے اور تجارتی، اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ چینی ہم منصب سے ملاقات میں سی پیک میں پیشرفت ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فلیگ شپ پراجیکٹ پر بھی بات ہوگی جبکہ دونوں رہنما علاقائی،بین الاقوامی امور پر بھی وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ پاک چین تعلقات کی71 ویں سالگرہ کے موقع پرہوگا، دونوں وزرائے خارجہ نے 11 مئی 2022 کو ورچوئل میٹنگ بھی کی تھی۔

Comments