منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ٹی وی سی جی ٹی این کو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے اور اپنے اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، مختلف عالمی اداروں کے ساتھ مل کر متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپورساتھ دیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شانداراورمثالی منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے، موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بے حد متاثر ہوا، یقیناً اسے بیرونی مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

چینی ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ورلڈ بینک ہمیشہ پاکستان کیلئے ایک اہم پارٹنر رہا ہے، ہماری ضروریات اور ترجیحات کو صحیح معنوں میں ہم آہنگ ہے، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ پاکستان کیلئے ایک چیمپئن منصوبہ تھا،سی پیک فیز ٹو کوتیزکرنے کے لیے حکومت پرعزم ہیں۔

گذشتہ روز وزیر خزانہ نے روئٹرز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہن اتھا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرعمل کیلئے کم ازکم تین سال کی مدت درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے درخواست کی ہے، پاکستان میں میکرواکنامک میں استحکام کیلئے ہمیں وقت اورچھتری چاہیے، توقع ہے آئی ایم ایف مشن مئی کے وسط تک پاکستان میں ہوگا۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں