اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے: شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جغرافیائی حدود اور وقار کے تحفظ کے لیے دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے این ڈی یو (نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی) میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

[bs-quote quote=”حکومت خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=” وزیرِ خارجہ پاکستان”][/bs-quote]

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں شاہ محمود قریشی نے خارجہ پالیسی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ’شرح نمو کو بڑھا کر اقتصادی استحکام کو فروغ دیا جا رہا ہے، ہم تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ بنیاد اور تعاون پر مبنی تعلقات کے لیے کوشاں ہیں۔‘


یہ بھی ملاحظہ کریں: دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف


وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام بڑی طاقتوں اور ہم سایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے دیرپا امن کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار پاکستان ہے، فورسز نے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف کام یاب جنگ لڑی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لیے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں