جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لوگ سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سے کترانے لگے ہیں: شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھی ہے، لوگ سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سے کترانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم کو بہت ایشوز پر متحرک کیا، لوگوں کو شعور دیا، عوام چاہتے ہیں ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہو۔

[bs-quote quote=”ڈالر بالکل چڑھا ہے، لیکن لوگوں کو بتائیں کہ ڈالر کیوں چڑھا، یہ 30 سال کا بگاڑ ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=”وفاقی وزیرِ خارجہ”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے با شعور شہریوں نے اپنا کردار کرنا ہے، پی ٹی آئی کا کارکن بہت با شعور اور سرگرم ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈالر بالکل چڑھا ہے، لیکن لوگوں کو بتائیں کہ ڈالر کیوں چڑھا، یہ 30 سال کا بگاڑ ہے جو ہمارے کندھوں پر ڈالا گیا، پی پی اور ن لیگ نے 10 برسوں میں جتنا قرض لیا اس پر آج اربوں روپے یومیہ سود ادا کر رہے ہیں، عوام کو مہنگائی کی وجوہ بتانی ہو گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 100 دنوں میں محکموں سے بریفنگ لی گئی، خود کو عوام اور پارٹی کے سامنے پیش کیا، ہم عوامی مینڈیٹ کے مطابق پالیسی مرتب کریں گے، اپنے منشور کا پورا کتابچہ شائع کیا حالاں کہ الیکشن مہم کے بعد منشور کا تذکرہ نہیں ہوتا، ہم نے ایک نئی روایت قائم کی۔

انھوں نے کہا ’مجھ سے خارجہ امور و خارجہ پالیسی کے بارے میں پوچھا گیا، میں نے 2 صفحات پر لکھ کر کابینہ کو بتایا کہ یہ کرنا چاہتے ہیں، اور میرے محکمے کی کارکردگی و ڈائریکشن لوگوں تک گئی ہے، اور اپنی کارکردگی کا خلاصہ لوگوں کے سامنے بھی رکھا۔‘

وزیرِ خارجہ نے کہا ’ہم نے از خود خود کو امتحان میں ڈالا ہے، چیلنجز قبول کیے ہیں، اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں