بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیرِ خارجہ کا کل سے افغانستان، چین اور روس کے دورے پر جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ کل سے افغانستان، چین اور روس کے دورے پر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل سے علاقائی ملکوں کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

[bs-quote quote=”نواز شریف سے متعلق ریفرنسز پر متوقع فیصلے پر رائے نہیں دے سکتا، آزاد عدلیہ نواز شریف سے متعلق ریفرنسز پر آزادی سے فیصلہ کرے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ خارجہ”][/bs-quote]

شاہ محمود قریشی نے کہا ’تمام ممالک کی لیڈر شپ سے تعلقات میں بہتری کے لیے بات کروں گا، اپنے وسائل ہتھیاروں کی بہ جائے خوش حالی پر خرچ کریں گے، ہمیں مل کر امن و استحکام کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔‘

وزیرِ خارجہ نے مزید کہا ’دفترِ خارجہ میں پی 5 کے سفارت کاروں کو بریفنگ دی ہے، پڑوسی ممالک سے روابط بڑھائیں گے، 28،27 دسمبر کو دفترِ خارجہ میں سفرا کانفرنس میں شرکت کروں گا، جس میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ بد قسمتی سے چند سالوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو رہی تھی، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری سے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، کرنسی مستحکم ہوتی ہے، بد قسمتی سے ماضی کی حکوتیں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں نا کام رہیں، کوشش ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کریں۔


یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کے خلاف ریفرنسز پرفیصلہ کل سنایا جائے گا


شاہ محمود نے کہا ’نواز شریف سے متعلق ریفرنسز پر متوقع فیصلے پر رائے نہیں دے سکتا، آزاد عدلیہ نواز شریف سے متعلق ریفرنسز پر آزادی سے فیصلہ کرے گی۔‘

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹیو اختیار استعمال کر کے سیکریٹریٹ بنانے کا مقصد آگے بڑھنے کی جانب قدم ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے آئین میں ترمیم ضروری ہے، ہم قرارداد لانا چاہتے ہیں مگر ساتھ نہیں دیا جاتا، دوسری طرف جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق دراڑیں ڈالی جاتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ’جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے کو سیاسی مصلحت کے تحت الجھایا جاتا ہے، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان کے مسائل ایک جیسے ہیں، جنوبی پنجاب کے شہروں کی پس ماندگی کو مل کر دور کرنا ہوگا۔‘

ترجمان دفترِ خارجہ

دریں اثنا دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ کل سے 4 ملکی دورے پر روانہ ہوں گے، جن میں افغانستان، ایران، چین اور روس شامل ہیں۔ وزیرِ خارجہ کا علاقائی ممالک کا دورہ 3 روزہ ہوگا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ متعلقہ ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، دورے کا مقصد ہم سایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا فروغ ہے، دو طرفہ اقتصادی تعاون، ترقی کا فروغ مذاکرات کا اہم موضوع ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا ’تبدیل شدہ علاقائی، عالمی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا، افغان مصالحتی عمل سے متعلق حالیہ پیش رفت بھی ملاقاتوں کا موضوع ہوگی، افغان تنازع کا حل افغانیوں کے درمیان امن عمل سے ہی ممکن ہے، دنیا نے پاکستانی مؤقف تسلیم کیا کہ افغان تنازع صرف مذاکرات سے حل ہو سکتا ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں