نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے، اپنے دورے میں شاہ محمودقریشی مختلف وزرائے خارجہ سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 5روزہ دورےپرنیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو خطاب کریں گے۔
Good to be in New York for #UNGA76 where PM @ImranKhanPTI will deliver Pakistan’s policy address virtually. Pleased to be participating in various high-level meetings and side events, along with holding a diversity of bilateral meetings with my counterparts and UN leadership.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 21, 2021
دورے کے دوران شاہ محمودقریشی نیویارک میں مختلف وزرائےخارجہ سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت کے ساتھ ساتھ تقریب میں اظہار خیال بھی کریں گے۔
شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔