پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان فوڈ سیکیورٹی شعبے میں کویت کی معاونت کرنے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

انطالیہ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فوڈسیکیورٹی شعبےمیں کویت کی معاونت کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انطالیہ سفارتی فورم پرکویت کے وزیر خارجہ سےملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کویت کےساتھ تعلقات کوبہت زیادہ اہمیت دیتاہے، کویت میں مقیم پاکستانی کویت کی ترقی میں اپناحصہ ڈال رہےہیں، پاکستان فوڈسیکیورٹی شعبےمیں کویت کی معاونت کرنے کیلئے تیار ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اوربین الاقوامی فورمزپردو طرفہ تعاون کےفروغ پراتفاق کیا ، کویتی وزیر خارجہ نےشاہ محمودقریشی کودورہ کویت کی دعوت دی ، جس پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےدعوت کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

ملاقات میں وزرائے خارجہ کے درمیان دیرپااسٹریٹجک شراکت کاری کیلئےجامع پلان مرتب کرنےپراتفاق کیا گیا اور دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمشترکہ کوششیں بروئےکارلانےکےعزم کااظہار کیا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیرخارجہ نے ترکی میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں پاک یورپ تعلقات اورافغان عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا اور مقبوضہ کشمیر سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال بھی زیرغورآئی۔

شاہ محمود نے فیٹف پلان کے جامع نفاذ سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان سےدوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط ہوئےہیں، جی ایس پی پلس کا دوطرفہ تجارت کےفروغ میں اہم کردار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں