تازہ ترین

وزیر خارجہ کا اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل سے رابطہ ، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل سے رابطہ کرکے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردارکیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل سے فون پر رابطہ کیا ، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئےمثبت کردارکیلئے پر عزم ہیں، توقع ہے افغان رہنما سیاسی تصفیے کیلئے مذاکرات سےفائدہ اٹھائیں گے اور کابل میں کامیاب مذاکرات افغانستان سمیت خطے کیلئے بہتری کاباعث ہوں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی سیکیورٹی اور حقوق کےتحفظ کو یقینی بنایا جائے، عالمی برادری افغانستان کی بحالی ،معاشی معاونت کیلئے کردار ادا کرے اور مسلم امہ بھی پرامن افغانستان کیلئے افغانوں سےیکجہتی کا اظہارکرے۔

وزیر خارجہ نے اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل کو افغانستان میں اور باہرامن مخالف قوتوں کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کابل میں وسیع بنیاد حکومت کے خواہاں ہیں۔

Comments