The news is by your side.

Advertisement

حکمت عملی تبدیل کرتےہوئے افریقہ کی طرف توجہ دینے کا فیصلہ کیا ، وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکمت عملی تبدیل کرتےہوئےافریقہ کی طرف توجہ دینے کا فیصلہ کیا، دو روزہ “انگیج افریقہ معاشی سفارتکاری کانفرنس ‘‘میں شرکت کروں گا،امیدہےکانفرنس سے پاکستان کےلیےبہترثمرات سامنے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2روزہ سرکاری دورے پر کینیا روانہ ہوگئے، کینیا روانگی سے قبل وزیرخارجہ نے دورہ کینیا سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا ایک آزاداورخودمختارخارجہ پالیسی کےلیےمعاشی استحکام لازم ہے، وزارت خارجہ نےمعاشی سفارت کاری کوبطوراصول اپنایا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ معاشی سفارت کاری کےتحت “انگیج افریقہ” کانفرنس منعقدکرائی، افریقہ میں تجارت اورسرمایہ کاری کے بےشمارمواقع ہیں، ماضی میں افریقہ کی طرف وہ توجہ نہیں دےسکےجو دینی چاہیےتھی، حکمت عملی تبدیل کرتےہوئے افریقہ کی طرف توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا صدر نےانگیج افریقہ کانفرنس کاافتتاح،وزیر اعظم نےخطاب کیا، حکمت عملی کوآگےبڑھاتےہوئےکینیاروانہ ہورہاہوں، دو روزہ “انگیج افریقہ معاشی سفارتکاری کانفرنس ‘‘میں شرکت کروں گا، عبدالرزاق داؤد کانفرنس کی صدارت کریں گے، 100 کےقریب ہمارےتاجروں کاوفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےافریقہ کی اہم کاروباری شخصیات کوبھی مدعوکررکھاہے، کوشش ہےتبادلہ خیال کےذریعےافریقہ میں اپنی رسائی کوفروغ دیں، کینیا، افریقہ کا گیٹ وے ہے، اس سےگہرےاور دیرینہ مراسم ہیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کینیا کے صدر کنیاٹا اور ان کے وزیر خارجہ سےملاقات کروں گا، کوشش ہوگی کانفرنس سے افریقی ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں، کانفرنس میں افریقی ممالک میں موجود ہمارے سفراء شریک ہورہے ہیں ، امید ہے کانفرنس سے پاکستان کےلیےبہترثمرات سامنے آئیں گے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں