دشنبے: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آج تاجک وزیراعظم کوہر رسول زادا سے ملاقات ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اور تاجک وزیراعظم کی اس اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں علاقائی، بین الاقوامی سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو ہوئی.
یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کےکونسل آف ہیڈزکے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، جس میں دونوں ممالک کاتجارت اورسرمایہ کاری کومزیدفروغ دینےپراتفاق کیا گیا.
مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان روانہ
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے خطاب میں علاقائی تعاون کے لیے وزیر اعظم کے وژن سے آگاہ کریں گے۔
وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کونسل کا 17 واں اجلاس 11 اور 12 اکتوبر کو ہوگا.