اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ کی چینی سفیر کو ‘ہلال پاکستان’ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد ، یادگاری شیلڈ پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے سفیر یاؤژنگ کی الوداعی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی آج دنیامیں مثال بن چکی ہے، پاکستان،چینی قیادت سی پیک کےدوسرےمرحلےکوجلدمکمل کرے گی۔

وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو ان کی خدمات پرہلال پاکستان ایوارڈملنے پر مبارکباد دی، چینی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران معاونت پر وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

یاد رہے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سفیر یاؤ جینگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا تھا، جس کے بعد صدرعارف علوی سےسبکدوش چینی سفیر نے ملاقات بھی کی جس میں صدر نےدوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےکیلئےچینی سفیرکی کوششوں کوسراہا۔

صدر مملکت نے کہا تھا کہ چین ایک قریبی دوست ہے، چین نےقومی مفادکےامورپرہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، چین پاکستان اقتصادی راہداری سےعلاقائی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں