جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

افغانستان بار بار درخواست پر بھی قیدیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا: وزیرِ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے افغانستان بار بار درخواست پر بھی پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا ہے، جو افسوس ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کا پاکستان کو قیدیوں کی تفصیل نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا۔

[bs-quote quote=”ہمارے سفارت خانے کو قیدیوں تک کونسلر رسائی بھی نہیں دی جاتی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=”وفاقی وزیر خارجہ”][/bs-quote]

شاہ محمود قریشی نے اسمبلی کو بتایا کہ افسوس ہے کہ بار بار درخواست کے با وجود افغانستان کی طرف سے قیدیوں سے متعلق تفصیلات نہیں دی جا رہی ہیں۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قید پاکستانیوں پر الزامات سے بھی آگاہ نہیں کیا جاتا، ہمارے سفارت خانے کو قیدیوں تک کونسلر رسائی بھی نہیں دی جاتی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ افغانستان میں قید پاکستانیوں پر زیادہ تر دہشت گردی کے الزامات ہیں، حکومتِ پاکستان افغان سفارت خانے کو مکمل تعاون فراہم کرتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اعلیٰ سطح پر بھی افغان حکومت کے ساتھ اس مسئلے کو بار بار اٹھایا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  وفاقی کابینہ اجلاس: وزارتوں کی کارکردگی کے لیے ہر 3 ماہ بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ


قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے متعلق شاہ محمود نے کہا کہ وفاقی وزرا کی کارکردگی کے جائزے کا پہلا سیشن مکمل ہو گیا ہے، اتحادیوں سمیت وزرا کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں سے متعلق بہت سی چیزیں پہلے ہی علم میں لائی جا چکی ہیں، جو رپورٹس وزیرِ اعظم کو بھجوائی گئی تھیں آج ان پر بریفنگ دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں