اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کوتقسیم کرنےکی ایک منظم کوشش جاری ہے، گزشتہ دنوں ہم نےاسےبےنقاب کرنے کی کوشش بھی کی، اس سلسلے میں تقریباً 750ویب سائٹس کوبےنقاب کیا جوغلط فہمیاں پھیلارہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیہ کانفرنس میں شرکت پر حاضرین کا شکرگزار ہوں، ہمارا خطہ نازک دور سے گزررہاہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پرایساموادچلایاجاتاہےجس سےلوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے، سوچنےکی بات یہ ہےکہ ایساکون اورکیوں کرتاہے، خاص طورپروہ طبقہ ان دنوں میں کیوں کرتاہےسوچنےکی بات ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ففتھ جنریشن وارفیئرجس کوہائبرڈواربھی کہاجاتاہے، وائلنس کی جگہ غلط فہمیوں کوجنم دینےکی کوشش کی جاتی ہے، قوم کوتقسیم کرنےکی ایک منظم کوشش جاری ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ہم نے اس بےنقاب کرنے کی کوشش بھی کی، اس سلسلے میں تقریباً 750ویب سائٹس کوبےنقاب کیا جوغلط فہمیاں پھیلارہی تھیں ، ان کے تانے بانےان ممالک سے تھے جو پاکستان میں انتشار چاہتے تھے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیاکوبھی بہت سی چیزیں پوسٹ لگاکراستعمال کیاجاتاہے، بہت سی چیزیں بغیرتصدیق کےآگےپارسل کردی جاتی ہیں، جعلی خبریں بھی اس وار فیئر کاحصہ ہے۔