جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی سوزمظالم جاری رکھے ہوئے ہیں ، گزشتہ18ماہ سے جموں وکشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، نہتے کشمیریوں کے گھروں کو نذرآتش کیاگیا، حریت رہنماؤں کو مسلسل جیلوں میں قید رکھا ہوا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارتی جبرسےحریت تحریک کومزیدتقویت ملی۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت میں ہندو توا نظریے کے تحت اقلیتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی جانب سے بھارت کا مکرہ چہرہ بےنقاب کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا اپنا میڈیا بھی اب ظلم و ستم کےخلاف آواز بلند کررہا ہے ، 5اگست کے غیرآئینی اقدامات کے بعد مسئلہ کشمیر 3 بار یواین میں زیربحث آیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں