اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن خطےکیلئے ناگزیر ہے ، افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے جومذاکرات سے ہی حل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان افغانستان دوطرفہ مذاکرات کےافتتاحی سیشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے جومذاکرات سے ہی حل ہوگا، وزارت خارجہ دوست ممالک سے تعلقات کووسعت دینے کیلئے کردار ادا کرتی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، شوریٰ علما کے اجلاس میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی جبکہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہرممکن اقدامات کئے۔
وزیرخارجہ نے نیشنل سیکیورٹی افغانستان کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسےبیانات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتے ہیں، پاکستان ایک پر امن ملک ہے ،دنیا کا نظریہ پاکستان کیلئے تبدیل ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن ہرکسی کی خواہش ہے،آج افغانستان 20سال پہلے والا افغانستان نہیں ہے، افغانستان میں امن خطے کیلئے ناگزیر ہے۔